• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوال۔ محترم عابدی صاحب میں آپ کے کالم باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور آپ کے مفید مشورے بہت کارآمد ہیں، سر میرا بیٹا بی ایس آنرز فزکس کے پانچویں سمیسٹر میں ہے اور اس کے اب تک کے نمبروں کا مجموعہ % 70ہے میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ وہ اپنے بہترین مستقبل کے لئے ایم ایس میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرے؟آپ کی رہنمائی کی بہت شکر گزار ہوں گی۔(سکینہ امتیاز۔گوجرانوالہ)
جواب۔اگر آپ کا بیٹا بی ایس فزکس میں مکمل کرتا ہے تو بین الاقوامی سطح پرموجود یونیورسٹیوںمیں اس مضمون کے حوالے سے پاکستانی طلبہ کے لئےچند پابندیاں موجود ہیں اور مجھے ڈر ہے کہ آپ کا بیٹااس ایریا میںانٹرنیشنل لیول پرہائر ایجوکیشن نہیں جاری رکھ پائے گا چنانچہ آپ کے بیٹے کے لئے بہترین مضمون اور اسپیشلائزیشن سوفٹ ویئر انجینئرنگ / ڈویلپمنٹ ہیںاور مجھے امید ہے کہ آپ کے بیٹے کے پاس کمپیوٹر کے حوالے سے بنیادی معلومات ضرور ہوں گی جو اس کے بہترین مستقبل کے لئے مددگار ثابت ہو گی۔
سوال۔سر میں بی بی اے آنرز کر رہی ہوں اور میں اپنی موجودہ تعلیمی کارکردگی سے مطمئن نہیں کیونکہ میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننا چاہتی تھی لیکن میں نے اپنے بڑوں کے مشورے کے مطابق بزنس کی تعلیم شروع کی میں جس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں اـــن کا گریڈنگ سسٹم بہت سخت ہے میں ایک ذہین طا لبہ ہوں لیکن میں اس ڈگری میںکوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا پائی،میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں میں ماسٹرز میںکس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟ (کنول اختر ۔اسلام آباد)
جواب۔بزنس ا سٹڈیز ایک بہت بہترین مضمون ہے اور میں آپ کو یہ مشورہ دونگا کہ آپ اپنی ڈگری جاری رکھیں اور کوشش کریںکہ آپ ایک اچھا سی جی پی اے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ماسٹرز کے لئے آپ فنانشل مینجمنٹ یا اسلامک بینکنگ کا انتخاب کر سکتی ہیںجو کہ آپ کو ایک بہترین اکائونٹنٹ بننے میں مددگار ثابت ہو گا۔
سوال۔ سرمیں نے بی ایس سی کے پیپر دیئے ہیں اور میں ایم ایس سی زوالوجی میں داخلہ لینا چاہتا ہوں کیا میرے لئے زوالوجی کا شعبہ بہتر ہے؟ میں مونٹیسری میں بھی ایک سال کاڈپلومہ کر رہا ہوں۔برائے مہربانی مجھے ااس مضمون کے حوالے سے ملازمت کے مواقع بتائیں اور اس کی مانگ کہاں زیادہ ہےـ؟کیا اس ڈپلومہ کی بنا پر بیرون ملک مونٹیسری ا سکو ل میں ملازمت حاصل کی جا سکتی ہے؟ ( احسن افتخار۔اسلام آباد)
جواب۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ زوالوجیکل سائنسز کی بجائے بائیولوجیکل سائنسز میں ماسٹرز کریں، مونٹیسری اور ارلی چائلڈ ہوڈ ا سپیشلسٹ کی اندرون اور بیرون ملک اچھی مانگ ہے۔
سوال۔محترم عابدی صاحب میں آپکی محنت اور خدمات کی قدر کرتا ہوں،کیر یئر کونسلنگ کے لئے پاکستان میں کوئی باقاعدہ ادارہ نہیں ہے جس سے طالبعلم اور والدین رہنمائی حاصل کر سکیں، میرا سوال یہ ہے کہ ا سکول میں داخلے کے لحاظ سے بچوں کی بہترین عمر کون سی ہے3,4,5یا 6سال؟(غلام علی۔خانیوال)
جواب۔ اسکول میں داخلے کے لئے تین سال کی عمر بہترین تصور کی جاتی ہے اوراس عمرکے بچے پری اسکول اور نرسری میںجانا شروع کردیتے ہیںاس سے بچے اسکول کے ماحول سے آگاہ ہوتے ہیں ا ور ان کانئے ماحول میں جانے کا ڈر کم ہوتا ہے۔ـاس پورے عمل کو پیرنٹ چائلڈ اسیپیریشن کہتے ہیںاور اس عمل کا مقصد بچے میں خوداعتمادی پیدا کرنا ہے۔ـ


.
تازہ ترین