• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے سٹی لاہوراسکینڈل کامران کیانی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت 7ستمبرتک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہورنے ڈی ایچ اے سٹی (لاہور) کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر خالد نذیر بٹ ، میسرز” گلوبیکو پرائیویٹ(لمیٹڈ ) “کے مالک حماد ارشد اورکامران کیانی اور دیگر کے خلاف دائر سولہ ارب روپے کے فراڈ سے متعلق ریفرنس کی سماعت 7ستمبرتک ملتوی کر دی ہے ۔ گذشتہ روز فاضل عدالت نے ریفرنس میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنا تھی تاہم کا مر ا ن کیانی اور طارق صدیقی کی عدم حاضری کی بناپر ایسا نہ ہو سکا ۔ریفرنس میں ملوث حما دارشد پر الزام ہے کہ اس نے26نومبر2009ءکو ڈی ایچ اے ) ای ایم ای( سے معاہدہ کیا کہ وہ ڈی ایچ اے سٹی کے نام سے نئے پراجیکٹ کے لئے پچیس ہزار کنال اراضی خریدے گا مگر ملزم اس معاہدے کی تکمیل میں ناکام رہا ۔  
تازہ ترین