• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

54تحصیلوں میں ای اشٹام پیپر کااجرا ء ہوچکا،ڈاکٹرعمرسیف

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ تین ماہ کی قلیل مدت میں پنجاب بورڈ آف ریونیو کے تعاون سے صوبہ کے14اضلاع کی54تحصیلوں میں ایک ہزار روپے سے زائد مالیت کے ای۔ اشٹام پیپر کے اجرا ء ہو چکا ہے جہاں سے اب تک حکومت کو ایک ارب30کروڑ روپے کی آمدن ہو ئی ہے۔ارفع ٹاور میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ اشٹام پیپر  کے اجرا ء سے ملک میں شفافیت کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور متعلقہ اضلاع میںنہ صرف جعلی اشٹام پیپرز کی طباعت اورخریدوفروخت کا ِ سدباب ہو گیا ہے بلکہ جائیداد کے لین دین میں اس وجہ سے ہونے والے فراڈ، تنازعات اور رشوت ستانی جیسے مسائل پر بھی قابو پا نے میں مدد مل رہی ہے  ۔انہوں نے کہا کہ اب تک ان ای۔اشٹام پیپرز کے مراکز پر 1لاکھ65ہزار افراد آ چکے ہیں  جنہیں58ہزار اشٹام پیپر جاری ہو ئے ہیں جبکہ شہریوں کی راہنمائی کے لئے قائم ہیلپ لائن پر دو ہزار کالز کی گئیں اور ڈیڑھ لاکھ تصدیقی ا یس ایم ایس کیے گئے۔  انہوں نے کہا کہ ای۔ اشٹام پیپر کے منصوبے سے حکومت کو محض 14اضلاع سے روزانہ اوسطاًساڑھے سات کروڑ روپے کی آمدن ہو رہی ہے۔ 
تازہ ترین