• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،پاناما لیکس وزیر اعظم کیؒخلاف انکوائری نہ کرنے پر وفاقی حکومت و دیگر اداروں کو نوٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکور ٹ نے پاناما لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب میں انکوائری نہ کرنے پر وفاقی حکومت،نیب،ایف بی آر اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 5 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔ دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخو ا ست گزاراسد کھرل کے وکیل  اظہرصدیق نے موقف اختیار کیاکہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افرادنے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی، اور قوم سے غلط بیانی کی۔ نیب آرڈیننس کے سیکشن 18کے تحت وزیر اعظم کے خلاف پاناما لیکس کے معاملے پر نیب از خود کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے انکوائری کرانے کے لئے دائر درخواست میں عدالتی نوٹسز کے باوجود چئیرمین نیب نے ابھی تک نہ تو عدالت عالیہ میں اپنا جواب داخل کرایا نہ ہی وزیر اعظم اور ان کی فیملی کے خلاف از خود اختیار استعمال کرتے ہوئے انکوائری شروع کی جو کہ واضح طور پر عدالتی احکامات اورقوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت ڈی جی نیب پنجاب کو کام سے روکنے کے احکامات صادر کرئے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں ادارے عدالتی فیصلوں کا احترام کریں۔عدالت نے پانامالیکس کا ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تازہ ترین