• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو شک نہیںہونا چاہئے،ملک کے چپے چپے کا دفاع کرینگے، آرمی چیف

راولپنڈی (اے پی پی، صباح نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، انشا ءاللہ پوری قوم کی حمایت سے ہم ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرینگے، مادر وطن کیلئے جو قربانی بھی دینا پڑی دینگے، پوری قوم ساتھ ہے کسی کو ہماری صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیے، پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے،قوم کی حمایت اور فوج کی بے پناہ قربانیوں سے دہشت گردی پر قابو پالیا۔ وہ قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشت گردی مرکز (این سی ٹی سی) پبی، کھاریاں کا دورہ کیا ۔ جہاں پر انہوں نے ملکی اور غیر ملکی افواج کی تربیت کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور نئی سہولتوںپر مشتمل نئے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا ۔ نئے تربیتی مرکز کے افتتاح سے ملکی اور غیر ملکی افواج کو انسداد دہشت گردی کی ذیادہ بہتر تربیت فراہم کی جاسکے گی۔ اسٹرائیک کور کے کمانڈ ر لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کو اس تربیتی مرکز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ اس تربیتی مرکز میں اب تک مسلح افواج کے2لاکھ 31ہزار افسران اور جوان اور پولیس و سول آرمڈ فورسز کے 3483 افسران اور جوان اس مرکز میں انسداد دہشت گردی تربیت حاصل کر چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز میں اب تک انسداد دہشت گردی کی تربیت کے ساتھ ساتھ ‘مختلف ممالک کے ساتھ5 مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جن میں چین، سعودی عرب، بحرین، سری لنکا، مالدیپ اور ترکی شامل ہیں۔ تقریب میں مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے جنر ل راحیل شریف نے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ قومی انسداد دہشت گردی مرکز کو بہترین انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے معیاری تربیت کے ذریعے استعداد کار میں اضافے کی اپروچ کے ساتھ تربیت فراہم کرنے والوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے،اس دوران پوری قوم کی حمایت کے ساتھ پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دیکر دہشت گردی پر قابو پایا ہے ۔افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنر ل راحیل شریف نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج پوری قوم کی حمایت سے ہر قسم کے خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے اور ملک کے ایک ایک انچ کا انچ کا دفاع کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے‘خواہ اسکی قیمت کوئی بھی ہو۔
تازہ ترین