• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع پر نوازشریف نے کہا کوئی اور سوال کریں

لندن (ٹی وی رپورٹ) لندن ایئرپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک مخصوص نجی چینل کے مخصوص رپورٹر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں آپ کی تقریر قابل تحسین ہے۔ میں آپ سے یہ جاننا چاہوں گا کہ برطانیہ کے آرمی چیف نے ایک پاکستانی چینل سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستا ن میں دہشت گردی کیخلاف انہوں نے جو جنگ کی ہے وہ قابل تعریف ہے، ان ساری باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں کیا ہم یہ سوچ سکتے ہیں کہ ان کی مدت ملازمت کو توسیع کی جاسکے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی اور سوال کریں پھر دوسری بات شروع کر دی۔
تازہ ترین