• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل راحیل بہترین کمانڈر، ضرورت پڑنے پر مدد کرینگے، برطانوی آرمی چیف

لندن(جنگ نیوز)برطانوی آرمی چیف سرنکولوس کارٹر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف بہترین کمانڈر ہیں، مشکل وقت میں وہ جو کچھ کررہے ہیں وہ متاثر کن ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت کی قیادت انتہائی قابل ہے اوردونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کو حل کرلیاجائیگا۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں برطانوی فوج کے کمانڈر سرنکولوس کارٹر کا کہنا تھا کہ میں جنرل راحیل شریف کی عزت کرتا ہوں،انہوں نے برطانیہ کے وار کالج ڈیفنس اسٹڈیز میں گریجویشن کی ہے ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں وہ بہت سنجیدہ آدمی ہیں وہ میرے دوست ہیں اور بہترین کمانڈر ہیں،ان کی قیادت کی ہر جگہ عزت کی جاتی ہے ہماری دوستی جاری رہے گی، پاکستان اور برطانیہ دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کررہے ہیں ہم ایک دوسرے کی صورتحال سے واقف ہیں،ہم ایک دوسرے سے مشاورت کرتے رہتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر دہشت گردی کیخلاف ضرور مدد کی جائےگی۔
تازہ ترین