• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدنی پارک میں پی ایچ اے کا دفتر تعمیر کرنے کا فیصلہ، ڈھائی کروڑ لاگت آئیگی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے مدنی پارک میں نیا دفتر تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا، 6 کنال رقبے پر مشتمل نئے دفتر کی تعمیر کے لئے ڈھائی  کروڑ   لاگت آئے گی ، اکتوبر میں تعمیر شروع کر دی جائے گی ، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے ملتان نے اپنا دفتر نہ ہونے کے باعث مدنی پارک میں نیا دفتر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، واضح رہے کہ پی ایچ اے کا دفتر اس وقت ایم ڈی اے کی بلڈنگ میں قائم ہے جوکہ ایم ڈی اے کا ریسٹ ہاؤس تھا ، پی ایچ اے ایم ڈی اے کو جلد بلڈنگ واپس کرنے کا خواہاں ہے اور اسی سلسلے میں اپنے دفتر کی تعمیر کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے نے ایک سروے کے بعد مدنی پارک کی نئے دفتر کی تعمیر کو مناسب قرار دیا ہے ، مدنی پارک کا کل رقبہ 8 ایکڑ ہے جبکہ 6 کنال قطعہ اراضی پر پی ایچ اے کی بلڈنگ تعمیر ہو گی ، بلڈنگ کی تعمیر کے لئے تعمیراتی کمپنیوں سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں بھی نئے دفتر کی منظوری لے لی گئی ہے، دفتر سے ملحقہ مدنی پارک کو ملتان کا مثالی پارک بنایا جائے گا۔ 
تازہ ترین