• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈااتھارٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر کے محکمانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)واپڈااتھارٹی نے سپروائزر ڈیٹاانٹری/سپروائزرڈیٹاکنٹرول/کمپیوٹرآپریٹربنیادی سکیل 16 سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکمپیوٹر بنیادی سکیل 17میں ترقی کے لئے ہونے والے محکمانہ ترقی امتحانات کے نتائج جاری کردئیے ہیں جس میں میپکو کے 35 ملازمین نے کامیابی حاصل کی ہے،کامیاب ہونیوالے میپکو ملازمین میں سپروائزرڈیٹاانٹری محمد محسن (میپکو ہیڈکوارٹر)، فرزانہ ناز(میپکوہیڈکوارٹر)، غلام مرتضیٰ (موسیٰ پاک ڈویژن ملتان)، افتخار احمد (رحیم یار خان)، خرم بن خالد(رحیم یار خان)،کرن افشاں (میپکو کمپیوٹر سنٹر)،محمد اکبر(موسیٰ پاک ڈویژن ملتان)،محمدخالد(میپکو کمپیوٹر سنٹر)، محمد رضا جعفری (کمپیوٹرسنٹر) محمد رضوان (ٹرانسپورٹ سیکشن میپکو ہیڈکوارٹر)، محمدصدیق(رحیم یار خان)، شاہد نوید رضا (میپکو کمپیوٹرسنٹر)،سدرہ ملک (میپکو کمپیوٹرسنٹر)، واجدلطیف(ممتازآبادڈویژن ملتان)، وسیم الحسن (کبیروالہ ڈویژن)،محمد عباس(چیچہ وطنی ڈویژن)، محمد یونس (چیچہ وطنی ڈویژن)،عبدالباسط خان (لودھراں کمپیوٹر سیکشن لیول ون)،نزہت مسعود (سٹی ڈویژن بہاولپور)،محمد آصف رضا(عارفوالہ ڈویژن)، سید عرفان ظہیر(ساہیوال ڈویژن)،سپروائزرڈیٹاکوڈر احمد   جواد(بہاولپور سرکل)، حافظ محمد عظیم(میپکوکمپیوٹر سنٹر)،حمیرعلی(کمپیوٹر سنٹر)،محمد عامر بشیر(رحیم یار خان)،محمد اسلام(شجاع آبادڈویژن)،محمد اسماعیل (میپکو کمپیوٹر سنٹر)، محمدریاض(رحیم یار خان)، سید شبیرحسین (سیکنڈڈویژن لیول ون ساہیوال)، محمد طیب(کمپیوٹرسنٹر)،سجادحسین حیدر(کبیروالہ ڈویژن)،توفیق احمد(بہاولپور)، کمپیوٹر آپریٹرزشکیلہ سعید (میپکو کمپیوٹرسنٹر) اورمحمد عمران قیصرانی(کمپیوٹر سنٹر ڈی جی خان) شامل ہیں۔
تازہ ترین