• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران عوام کے خادم بنیں، کرپشن کیس نا قابل معافی ہیں:آر پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی او   ملتان سلطان اعظم تیموری نے  اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، انہوں نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ پولیس ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ پولیس افسران اپنے آپ کو عوام الناس کی خدمت کے لئے وقف کریں خادم بنیں حاکم نہ بنیں،  کرپشن کیس نا قابل معافی ہے، اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی،               انسپکٹر آصف شاہین   نے مقدمہ  کی تفتیش میں ملزم فریق سے ساز باز کر کے مقد مہ خارج کر دیا، انکوائری میں الزام ثابت ہو نے پر انسپکٹر آصف شاہین کے خلاف مقدمہ     درج کرکے  محکمہ سے بر طرف کر دیا گیا ، ٹریفک وارڈن نا صر حسین کو کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نوکری بر طرف کر دیا، انسپکٹر فلک شیر  تھانہ قطب پورکی  ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو مسترد کر دیا ،سب انسپکٹر پرویز اختر وہاڑی بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی تعیناتی کے دوران رشوت لے کر موٹر سائیکل چھوڑنے کا الزام ثابت ہونے پر محرر اشفاق کو برطرف جبکہ ایس ایچ او  کو دو سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلشاد احمد خانیوال کی تین اپیلوں کومسترد کر دیا گیا،  اے ایس آئی  محمد اسلم ، خضر حیات خانیوال اور کانسٹیبل سجاد حسین   کی ایک سال کی سروس ضبطی کی اپیل کو مسترد کر دیا ،    برخواست شدہ کانسٹیبل  محسن عباس خانیوال کی اپیل پر اس کو عہدے پر بحال کر کے تنزلی تنخواہ کی سزا دی گئی۔
تازہ ترین