• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس میں بصارت سے محروم طلبا کیلئے ای لائبریری قائم

ملتان(پ ر) وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ ریجنل کیمپس ملتان میں بصارت سے محروم طالب علموں کے لئے ای لائبریری قائم کر دی گئی ہے اور انشاء اللہ اس کا دائرہ کار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے تمام 44 ریجنل آفسز تک پھیلا دیا جائے گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ریجنل کیمپس ای لائبریری کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ریجنل سروسز میاں عارف سلیم عارف ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ ‘ ریجنل ڈائریکٹر بہاولپور خواجہ صابر حسین‘  ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان قیصر عباس کاظمی اور جنوبی پنجاب کے دیگر ریجنل ڈائریکٹر بھی موجود تھے،وائس چانسلر نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،اوپن یونیورسٹی میں جیلوں میں موجود قیدیوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔بعد ازاں انہوں نے  پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔
تازہ ترین