ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز لائیرزفورم کےرہنماؤں شیخ غیاث الحق اور مہر محمد اقبال سرگانہ نے کہاہےکہ ن لیگ کی قیادت کو پانا مالیکس پر قوم کو جواب دینا ہوگااورغریب عوام کا پیسہ واپس کر ناہوگا، ورنہ عوام ان کا خود احتساب کریں گے، اور ضلعی سطح پر کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ،جس کے لئے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جنوبی پنجاب کا تاریخی دورہ کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بارروم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے ،انہوں نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی حقیقی جمہوری اورعوامی جماعت ہے،اور سیاست میں عملی اورآئینی اقدامات پریقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے ملیر سے شروع کی گئی ریلی کرپٹ حکمرانوں کے خاتمہ کا باعث بنے گی،اس موقع پر دیگر عہدیداران سید عارف شاہ ،خالد مترو،فیروزفیض،شاہدنعیم ،صفدر سرسانہ اورعمران بھٹہ بھی موجود تھے۔