• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ افسران کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر سماعت 27 ستمبرتک ملتوی

ملتان(سٹاف رپوٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان  نے اعلیٰ افسران کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر حتمی بحث کےلئے سماعت 27 ستمبرتک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے ،فاضل عدالت میں ریٹائرڈ ٹیچر فرحت اقبال نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے فاضل عدالت میں ڈی سی او،  محکمہ تعلیم،اکاؤنٹس آفیسر،کے خلاف عدالت میں غلط بیانی کرنے اور درخواست گذارکو دباؤمیں لانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تو 14 جنوری 2014 ءمقدمہ در ج کرنے کا حکم دیا گیا لیکن اب تک مقدمہ درج نہیں کیا جارہاہے،درخواست میں وزیر اعلی ٰ،سابق ڈی سی او  نسیم صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین