• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (پ ر)نوجوانوں کی نجی تنظیم یوتھ پارلیمنٹ کے تحت یوتھ پارلیمنٹ لیگ کے نام سے پہلی 3روزہ کرکٹ سیز کا انعقاد کراچی کے علاقے پی آئی بی کے کے این سی گراؤنڈ میں کیا گیا ،جس میں کراچی اور حیدرآباد سے 6 ٹیموں نے شرکت کی ،جن میں کیسبین ،ینگ سولجرز،ہنٹرز اسپورٹس،ینگ ایکٹیوٹ،کےکے کنگ اور گرین اسٹار شامل ہیں ،ٹورنامنٹ کا افتتاح اسپورٹس اینکر سید یحیی حسینی نےکیا۔ تقریب سے دانیال اسلم نے بھی خطاب کیا۔ فائنل میں حیدرآباد کی ٹیم ہنٹرز اسپورٹس اور کراچی کی ٹیم گرین اسٹار کے مابین کھیلا گیا جس میں کراچی گرین اسٹار نے ٹرافی اپنے نام کر لی ۔اختیامی تقریب کے مہمان خصوصی عالمگیر خان ا ور چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔
تازہ ترین