• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ جنوبی کا کھیلوں میں اہم نام ہے، ملک فیاض

کراچی(پ ر)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہاہے کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انکو کھیلوں کے متواترمواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں بلدیہ جنوبی شہرکراچی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے ہماری شروع دن سے یہ کوشش ہے کہ عوام کوبلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوکھیلوں کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ کوئنز روڈ پر بوہرہ برادری کے الندل برہانی گرائونڈ پر عید کرکٹ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر کیا بوہرہ برادری کے مذہبی پیشوا سیّدنا اعلی قدرمفدل سیف الدین کے کراچی میں نمائندے طاہر بھائی ، یوسی 4 کے وائس چیئرمین محمود ہاشم،دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین