• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز جاز رائز نگ اسٹار ٹی 20 ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب ،وزیراعلیٰ کی شرکت

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز جاز رائز نگ اسٹار ٹی 20 ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی- وزیر اعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شاندار کاوش ہے جس پرمیں منتظمین کو   مبارکباد پیش کرتا ہوں- کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رانا فواد احمد اور ان کی ٹیم کی ایک زبردست کاوش ہے اور پنجاب بھر سے ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد بچوں کا ٹرائل ایک بہت بڑا کارنامہ ہے - ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ایک ایسا بچہ بھی سامنے آیا ہے جو دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرانے کا فن جانتا ہے - دنیا میں شاید ہی ایسی کوئی اور مثال موجود ہو کہ کوئی کھلاڑی بیک وقت لیفٹ  اور رائٹ آرم باؤلنگ کرتا ہو - میں بطور خادم  اعلی اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھرپور طور پر سپورٹ کرتا ہوں- ایسے پروگرام کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن لاہورقلندرز نے یہ شاندار کام کر دکھایا ہے -ٹرائل میں کامیاب ہونے والے بچے آسٹریلیا جائیں گے اور ماسٹر ٹرینرز بنیں گے - ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بہت بڑی کامیابی ہے جس پر میں منتظمین کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں - وزیر اعلی نے پاکستان زندہ باد ، قائد اعظم زندہ باد ، کرکٹ زندہ باد کے نعرے لگوائے- چیئرمین لاہور قلندرز رانا فواد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ترتیب دیا گیا - افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل آصف سعید منہیس، عاقب جاوید، مدثر نذر، ایڈوائزر اعجاز احمد، کالم نگارز حامد میر ،سہیل وڑائچ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کے علاوہ کرکٹ کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی-    
تازہ ترین