• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،شہیدنوجوان کی پاکستانی پرچم میں تدفین

  سری نگر( جنگ نیوز، ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید ہوگیا جس کے بعد وادی میں جاری حالیہ انتفادہ میں شہید کشمیروں کی تعداد 106ہوگئی ،واقعہ بارہ مولہ میں پیش آیا جہاں قابض فوجیوں نے چاول کے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 22سالہ وسیم احمد لون نامی نوجوان شہید جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں ، احمد لون کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کردیا گیا، علاقے میں کرفیو کے باوجود وسیم احمد لون کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے، اس موقع پر زبردست احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ، دوسری جانب وادی بھر میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، قابض فوجیوں کے تشدد سے 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حریت کارکنوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، سرینگر اور اومپارا کے کئی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے لوگوں کے گھروں میں گھس کرتوڑ پھوڑ کی اور شہریوں تشدد بھی کیا ، علاقہ مکینوں کے مطابق سرینگر میں راہگیروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ 
تازہ ترین