• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی صدراوروزیراعظم کا مسلح افواج کے چیفس کےہمراہ ایٹمی پاور پلانٹس پوکھران اور تاراپور کا دورہ

کراچی (رپورٹ جاوید رشید) بھارت کے صدر پرنب مکھرجی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ روز افواج بھارت کے چیفس کے ہمراہ دو بڑے ایٹمی پاور پلانٹس پوکھران اور تاراپور کا طویل دورانیے کا دورہ کیا ہے۔ بھارتی نیوکلیئر کے چیئرمین مسٹر ڈاکٹر اے این تیواڑی نے بھارت کے ایٹمی آلات سے آگاہ کیا ہےمعلوم ہوا ہے کہ بھارت کی تینوں افواج کو ایٹمی سازوسامان سے لیس کردیا گیا ہے۔ خصوصاً بھارتی ایئرفورس کو اسرائیل سے ملنے والے ایٹمی آلات سے لیس کردیاگیا ہے۔ جنگ کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ راجھستان میں گنگا کنال کی خصوصی سیکورٹی کے لئے وزیردفاع منوہر پارکر نے ہدایت کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز صدر جمہوریہ بھارت نے بھارتی نیوکلیئر کے 200سینئر حکام سے ملاقات کرکے انہیں ایمرجنسی بنیادوں پر ضرورت کے سامان جنگ کی تیاری میں دن و رات ایک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کہا جارہا ہے بھارت پاکستان کے موجودہ تنائو کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نے اپوزیشن کے تمام گروپس سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کہا جارہا ہے اگلے چند دنوں میں بھارتی صدر  بھارت پر منڈلاتے خطرات کے پیش نظر یک جان کانفرنس طلب کرنے والے ہیں۔ 
تازہ ترین