• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق،دو زخمی

 پشاور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص کو قتل جبکہ دو کو زخمی کر دیا گیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔گزشتہ شام شری کیرہ علی خیل میں جائیدا د کے تنازع پر چچا بھتیجوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک فریق سے رضا خان ولد ربا دین جبکہ دوسرے فریق سے محمد حسن ولد خان افضل زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعد ازاں رضا خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم گروپوں کے مابین فائرنگ تبادلہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر قابو پانے کےلئے علاقہ میں پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے ادھر واجدعلی ولد سرا ج محمد سکنہ کوہاٹ روڈ بڈھ بیر نے زخمی حالت میں تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رپور ٹ درج کرا تے ہوئے  بتایا کہ وہ اپنے دوست ماجد ولد جہا نگیر کے سا تھ بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران کسی با ت پر دونو ں میں زبا نی تکرار ہو گئی جس پر ملزم ماجد نے طیش میں آکر اس پر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا جسے مقامی افراد نے طبی امدا دکےلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا جبکہ ملزم فرارہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ  درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔گزشتہ روز تھانہ بڈھ بیر پولیس کو اطلاع ملی کہ سوڑیزئی میں ایک شخص کی نعش پڑی ہے جسے کا چہرہ تشدد سے مسخ شدہ ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ 
تازہ ترین