• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ مارچ‘ ڈنڈا‘ تلوار اور غلیل بردار ’’شلگون ‘‘ فورس تشکیل

پشاور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف فاٹا نے رائیونڈ مارچ کیلئے قبائلی روایتی فورس ’’شلگون ‘‘ کے نام سے بنالی ‘ جن کے پاس  ڈنڈے ‘ تلوار یں اور غلیل ہو نگی جس کے ذریعے وہ رائیونڈ مارچ میں شرکاء کو تحفظ فراہم کرینگے اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت فاٹا کے رہنما اقبال آفریدی کر رہے تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر رائیونڈ مارچ کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شلگون فورس میں فاٹا کی ہر ایجنسی اور ایف آر  سے 250 جوان شامل ہیں۔
تازہ ترین