• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ خواتین ونگ کا رائیونڈ مارچ کیخلاف مظاہرہ

پشاور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ضلع پشاور کے زیر اہتمام رائیونڈ مارچ اور بھارتی جارحیت کیخلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلع کونسل کی ممبر سلیمہ اکرام اور دیگر کر رہی تھیں ‘ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ مارچ کیخلاف نکلے ہیں ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سر پر دھرنوں کا بھوت سوار ہے ۔
تازہ ترین