• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہندکو کی ترقی کیلئے اقدامات کرے، خواتین کانفرنس

پشاور(لیڈی رپورٹر  ) خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ہندکو زبان و ثقافت کی ترویج و ترقی کے لئے سرکاری سطح پر اقدامات کئے جائیں اور اسے  ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پنپنےکے مواقع فراہم کیے جائیں  یہ مطالبہ انہوں نے گندھارا ہندکوبورڈ پاکستان اور گندھارا ہندکو اکیڈیمی پشاور کے تحت  دوسری ہندکوووان تریمتاں کانفرنس میں ایک  قرارداد کے ذریعےکیا کانفرنس میں  منظور کی جانے والی دوسری قرارداد  میں کہا کیا کہ گندھارا ہندکو بورڈ کا تریمتاں(خواتین) چیپٹر قائم کیا جائے گا ۔’’منوں فخر اے آپڑی زبان اُتے‘‘ کے عنوان سے ہونے والی اس کانفرنس  سےمحمد ضیاء الدین ‘ ڈاکٹر صلاح الدین  اور احمد ندیم اعوان نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس میں  فرحت جبین،  فرحانہ جہانگیر، پروفیسر دُر شہوار، غزالہ یوسف، پروفیسر ثمینہ عفت،غزالہ رو حی، حنا رئوف، مدیحہ کاشف اور دیگر معروف خواتین نے شرکت کی  اور اپنے مقالے پیش کئے ۔
تازہ ترین