• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے جارحیت کی تو قبائلی قیامت برپا کردینگے ‘ محمد کامران

پشاور(سٹی رپورٹر) سابق ممبر قومی اسمبلی شمالی وزیرستان محمد کامران نے کہا ہےکہ اگر ہندوستان نے جارحیت  کی توقبائلی قیامت برپا کردینگے کیونکہ پاکستان کو بنایا بھی قبائلی عوام نے ہے اور دفاع بھی قبائل کرینگے۔پشاور پریس کلب میں عبد القیوم ‘ ممید خان ‘ اکرام اللہ اور شیرزاء اللہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد کامران نے کہا کہ ہندوستان کسی خوش فہمی میں نہ رہے ۔ انہوں نے فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے کہا کہ  اس پر قبائلی عوام کی رائے لی جائے ۔ آئی ڈی پیز کی با عزت واپسی اور قبائلی عوام کے نقصانات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے ۔ 
تازہ ترین