• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت فتح کرنے کے بعد
مال غنیمت تقسیم کیا جارہا تھا۔
کوئٹہ ہوٹل کے خان نے درخواست کی،
’’بادشاہ سلامت! مودی میرے حوالے کردیں۔‘‘
بادشاہ نے پوچھا،
’’مودی کا کیا کرو گے؟‘‘
خان نے کہا،
’’ہوٹل پر چائے بنواؤں گا۔‘‘
پھر ایک کنوارے سیاست دان نے عرض گزاری،
’’سرکار! کترینہ کیف مجھے بخش دیں۔‘‘
بادشاہ نے پوچھا،
’’کترینہ کا کیا کرو گے؟‘‘
کنوارے نے کہا،
’’ایکٹنگ سکھاؤں گا۔‘‘
پھر میں نے ہاتھ بلند کیا۔
’’حضور! گلزار صاحب کو میں لے جاؤں؟‘‘
بادشاہ نے پوچھا،
’’گلزار کا کیا کرو گے؟‘‘
میں نے کہا،
’’ہاتھ چوموں گا، سر آنکھوں پر بٹھاؤں گا۔‘‘
تازہ ترین