دبئی (جنگ نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 16رنز سے شکست دے کر تین روزہ میچوں کی صفر 2-1سے جیت لی ، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 160رنز بنائے ، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 144رنز تک محدود رہی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سرفراز نے سب سے زیادہ 46رنز بنائے جبکہ خالد لطیف 40، شعیب ملک 37اور بابر اعظم نے 19رنز اسکور کئے، سہیل تنویز نے 13رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور سب سے کامیاب بولر رہے۔