• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے غلطی سے بھی بھونڈی حرکت کی اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، رانا تنویر حسین

شیخوپور ہ (نمائندہ جنگ سے) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر بھارت نے غلطی سے بھی کوئی بھونڈی حرکت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارتی حکمران اقتدار بچا نے کی خاطر جنگی جنون کے بہروپیے بنے ہوئے ہیں انہیں فرزندان اسلام کی قوت ایما نی کا اندازہ نہ ہے۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کا  اللہ کے فضل سے کوئی ثا نی نہ ہے۔ ہم خطہ میں غربت اور افلاس کے خلاف کام کرنے کے لئے امن چاہتے ہیں لیکن مودی سرکار کی گیدڑبھبکیوں کا منہ توڑ جواب دینا پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون نے پاکستان کی پوری قوم کو متحد کر دیا ہے اور ہم ہر جارحیت کا ایسا جواب دیں گے کہ آئندہ کوئی پاکستان کی پاک دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرے گا۔ ہماری میزائل ٹیکنالوجی بے مثال ہے۔ بھارت داخلی خلفشار کو روکنے کی خاطر جنگی جنون بنا رہا ہے حالانکہ اسے پاکستان کی فوجی صلاحیت ا ور 17کروڑ عوام کی قوت ایمانی کا اچھی طرح ا دراک ہے۔ پاکستا ن اللہ کے فضل اور قوم کی محنت سے سوئی سے لیکر جیٹ طیارے تک تیار کر رہا ہے۔ 
تازہ ترین