• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22اگست کے پاکستان مخالف نعرے کوقوم نے مستردکردیا، فا روق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام پیرالہیٰ بخش کالونی میں خواتین کااہم اجلاس منعقدہواجس میں مختلف ٹائونزاوریوسیزسے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرزمحمدعامر،سینیٹرنسرین جلیل،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اوربلدیاتی نمائندوں نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی،اجلاس سے ایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے خطاب میں کہاکہ22 اگست کے پاکستان مخالف نعرے کوقوم نے مستردکردیا، انہوں نے کہا کہ قوم کو بحران سے نکالیں گے ،پاکستان بننے کے بعدہمیں حقوق نہیں دیئے جارہے، خواتین کسی بھی تحریک کاہراول دستہ ہوتی ہیں،ہماری سلامتی کی ضمانت ہمارا  اتحاد ویکجہتی ہے،ہمیں توڑنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی کیونکہ ہم متحد ومنظم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری مائیں،بہنیں  بی اماں کاکرداراداکررہی ہیں۔یہ باتیں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کی شعبہ خواتین کی عہدیداران وکارکنان سے خطاب کے دوران کیں ۔قبل ازیں خواتین کے اجلاس سے سینئرڈپٹی کنوینر محمدعامرخان،سینیٹرنسرین جلیل،رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کی رکن ڈاکٹرلیلیٰ پروین اورشعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج نائلہ منیرسمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے اپنے خطاب میں کہا کہ 22اگست کے پاکستان مخالف نعرے کوپوری قوم نے مستردکردیاہے،آج قوم پاکستان زندہ بادکہنے والوں کے ساتھ ہے،22،اگست کے واقعے کے بعدہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم قوم کو اس بحران سے نکالیں گے ،پاکستان بننے کے بعدہمیں حقوق نہیں دیئے جارہے ،ہم نے 23اگست کااقدام اٹھاکرقوم کوبے آبرو ہونے سے بچالیا۔انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کوکئی دہائیوں سے حقوق سے محروم رکھاجارہاہے کبھی کوٹہ سسٹم،کبھی مردم شماری،کبھی مقامی حکومتوں کے اختیارات اورکبھی فنڈزکی عدم دستیابی جیسے اقدامات اٹھاکرہمیں پیچھے کیاجارہاہے اورکام کرنے سے روکاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مشرقی پاکستان کوبچانے کے لئے فوج کابھرپورساتھ دیالیکن آج تک پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے محصورین پاکستان کی شہریت حاصل نہیں کرسکے۔انہوں نے کہاکہ جوقوم فیصلہ کریگی وہ ہمارافیصلہ ہوگاگیندعوام کے کوٹ میں ہوگی ہم ماضی کی غلطیوں کاازالہ کرینگے۔مایوسی کی صورتحال کاخاتمہ کرینگے۔کنفیوژن کی فضاء قائم کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگاہم متحدتھے ،متحدہیں اورمتحدرہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم میں آج بھی 1947والاجذبہ ہے پاکستان پرمرمٹنے کوہمہ وقت تیارہیں لیکن ہمارے لوگوں کومعاشی مسائل اور  مسلسل مظالم کے ذریعے تنگ کر نے کا سلسلہ بندہوناچاہئے جویہ سوچتے ہیں کہ ہمارااتحادپارہ پارہ کردینگے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم نے 22،اگست کے واقعہ کے بعد23اگست کو 24 گھنٹے سے پہلے اپنی قوم کومنتشرہونے سے بچالیا ۔
تازہ ترین