• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمرودمیں پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ شہید

جمرود،لنڈی کوتل (نمائندگان جنگ)جمرودچپری معصوم بابا کے پہاڑوں میں پاکستان ائیر فورس کا پی جی، ایف سیون ائیر کرافٹ تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں فلا ئٹ پائلٹ لفٹیننٹ عمر شہزاد حادثے میں شہیدہوگئے۔  پا ک فضائیہ ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لئے بورڈ آف انکوئری قائم کردی گئی۔ہفتہ کے روزپاکستان ائیر فورس کا ، پی جی،  ایف سیون ائیر کرافٹ کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے دور آفتادہ پہاڑی علاقہ چپری معصوم بابا کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس المناک حادثے میں پی جی، ایف سیون ائیر کرافٹ تربیتی طیارے کا فلائٹ پائلٹ لفٹیننٹ عمر شہزاد شہید ہو گئےحادثے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثے کی طرف روانہ کر دی گئی،جیسے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے لئے کئی گھنٹے لگے، حادثے میں عام شہریوں اور ان کی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعہ کے فوراً بعد خاصہ دار اور فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
تازہ ترین