• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے کشمیر میں مظالم پر بھارتی چہرہ بے نقاب کردیا، حریت رہنما

سرینگر(جنگ نیوز )حریت رہنماؤ ں نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم میں لڑنے پر شکریہ ادا کیا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کشمیریوں کا پیغام دنیا تک پہنچانے میں مدد کی،وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا مکرہ چہرہ بے نقاب کردیا،سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ نواز شریف نے بڑی دلیری سے کشمیر کے مسئلے کو پیش کیا اور ایسا کرکے انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ کشمیر کے دوست اور خیر خواہ ہیں ۔حریت لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہم پاکستان کے وزیر اعظم کی جانب سے جموں کشمیر کے لوگوں کے سیاسی حقوق کے حق میں ایک بار پھر آواز اٹھانے پر ان کے ممنون ہیں ،آسیہ اندربی نے نےجنرل اسمبلی میں نوازشریف کی تقریر کو جرات مندانہ اور حقیقت پسندانہ قرار دیا،حریت رہنما یاسین ملک نے پاکستانی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے اور بھارتی فوج کو کشمیر سے نکالے۔
تازہ ترین