• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر متعلقہ ادارے خاموش ہیں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج قائم کرکے گذشتہ آٹھ سال کے دوران  ہونے والی خورد بردکرنے والے  محکموں کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے اور سندھ بھر میں رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں۔ لطیف آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری دبئی سے سندھ حکومت چلا رہے ہیں‘ مراد علی شاہ کے آنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی‘ گذشتہ آٹھ سال کے دوران محکمہ خزانہ سندھ میں 16 ارب روپے کی مبینہ خوردبرد ہوئی ہے‘ سندھ حکومت میں 18 کے بجائے 19 وزراءاور 44 مشیر و اسسٹنٹ رکھے گئے ہیں۔ سندھ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن پر متعلقہ ادارے خاموش ہیں‘ سندھ میں ایک بلڈر کو 55 ہزار ایکڑ زمین دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دہری شہریت کے حامل ہیں جس کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائس کینال بند کرنے کے باعث 6 لاکھ ایکڑ زمین کاشت نہیں کی گئی ہے۔
تازہ ترین