• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی اصلاح کیلئے سنت نبوی کو عام کرنے کی ضرورت ہے،مفتی محمد نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح کیلئے سنت نبوی ﷺکو عام کرنے کی ضرورت ہے ، دین سے دوری کے باعث معاشرے میں جھوٹ ، وعدہ خلافی ، بددیانتی ، بہتان ، غیبت ، رشوت وسود خوری عام ہورہی ہیں ،علماء تفرقات پر بات کرنے کے بجائے اصلاح معاشرہ پر توجہ دیں ۔اتوار کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ائمہ مساجد اور تاجروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیاہے اوراگرکوئی شخص تجارت کو اللہ کے نبی کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کرتاہے تو وہ بھی عبادت ہے الغرض اللہ کی خوشنودی اور سنت رسول کے مطابق کیے جانے والے ہر کام کا اجر ملتاہے۔
تازہ ترین