• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ ارب روپے کے خصوصی فنڈ سے 21اسکیموں پر کام جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ ی جانب سے کراچی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی فنڈ سے 21اسکیموں پر کام جاری ہے کمشنرکراچی کی زیرنگرانی ڈیڑھ ارب روپے کی اسکیموں کے کام اوپن میرٹ اور مقابلے کے بعد کم بولی دے کر ٹھیکیداروں نے 80 کروڑ روپے میں حاصل کئے تھے ان اسکیموں  میں روڈ کی مرمت، ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ کی سڑکوں کی امپروومنٹ جیسی اسکمیں شامل ہیں  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے سے بچنے والی 70 کروڑ روپے کی رقم کی مزید نئی اسکیمیں  تاحال اناؤنس نہیں کی گئیں جس کے باعث خدشہ ہے کہ یہ رقم ضائع ہوجائے گی۔
تازہ ترین