• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ میں126ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تحریری امتحانات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں126ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تحریری امتحانات ہوئےجس کی سربراہی چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے کی،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی نے126ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے دوسرے مرحلے میں تحریری امتحانات لیے ، امتحان میں شریک امیدوار این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں امتحانات دے رہے تھے، علاوہ ازیں  سندھ ہائی کورٹ میں عید ملن منعقد ہوئی جس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجا دعلی شاہ ، سندھ ہائی کورٹ کے حاضر سروس ججز ، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز ، سیشن عدالتوں کے ججز کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ کے اسٹاف نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین