• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹربورڈ نادہند صارفین کیخلاف آج سےآپریشن کا آغاز کرے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )  ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ واٹربورڈ آج (پیر ) سے اپنے واجبات کی وصولی کے لئے تمام چھوٹے بڑے نادہند صارفین کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کررہا ہے ،واجبات کی ادائیگی کے لئے نادہندگان کو دیئے گئے نوٹسسز کی حتمی تاریخ گزرچکی ہے اب  پورے شہر میں ایک ساتھ کارروائی کا آغاز ہوگا ، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں ناجائز اور منظور شدہ قطر( سائز) سے بڑے کنکشن لینے والوں کے  خلاف لینڈ ریوینو ایکٹ کے تحت اقدامات کئے جائیں گے ،ٹیکس حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ شہریوںکو بہت ہی ارزاں نرخ پر پانی کی فراہمی و نکاسی آب کی سہولتیں فراہم کررہا ہے تاہم شہریوں کی جانب سے واٹراینڈ سیوریج ٹیکس کی ادائیگی کے سلسلے میں تشویش ناک حد تک عدم دلچسپی کا اظہار دیکھنے میں آیا ہے ، دو کروڑ آبادی والے شہر کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کہ سہولت پہنچانے کے لئے شہری واٹربورڈ سے تعاون کریں ، اس موقع پر انہوں نے ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد اسلم خان کو ہدایت دی کہ ، پیر سے ٹیکس ادا نہ کرنے والی کثیر المنزلہ عمارتوں ،شادی ہالوں ، ریسٹورانٹ ، ہوٹلوں سمیت رہائشی صارفین  کے پانی کے کنکشن سمیت سیوریج کی لائنیںبھی کاٹ دی جائیں ،انہوں نے کہا کہ نادہندصارفین کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں اس سلسلے میں ٹیکس کے تمام ضلعی دفاتر میں تین سے چار ڈسکنکشن اسکواڈ تشکیل دیدیئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین