• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب صفائی مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب محرم الحرام سے قبل صفائی مہم بعنوان استقبال محرم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ علاقہ کو گندگی سے پاک صاف کیا جاسکے، اس صفائی مہم کا آغاز اتوار کی صبح ۱۱بجے ہوا جہان علماء کرام نے خود جھاڑو اٹھا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر مرکزی مسجد جعفرطیار کے پیش امام مولانا نسیم حیدر، ایم ڈبلیو ایم ملیر کے رہنما مولانا غلام محمد فاضلی، کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا ذیشان حیدر سجادی اور دیگر علاقائی علماء سمیت کارکناں کی بڑی تعداد موجود رہی، اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ کیمپ لگایا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملیر کے رہنما مولانا فاضلی نے کہا کہ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان سے تعبیر کیا ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے اس شہر کو گندی و غلات کا ڈیرھ بنادیا ہے، محرم قریب آگئے ہیں ہر لیکن عزاداروں کے علاقہ سیاسی تعصب کاشکار ہیں لہذا ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقہ کو خود صاف کرنے کا ارادہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ مہم پورے ہفتہ جاری رہے گی۔ 
تازہ ترین