• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےایم سی ملازمین کے واجبات کیلئے گرانٹ دی جائے، ذوالفقارشاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ چار ماہ کے بقایا جات ،فائر فائٹرز کا پانچ ماہ کا اوورٹائم ،پنشنرز کے 2014ء اور2015ء کی اضافی پنشن کے بقایا جات اور2016ء کی اضافی پنشن کے واجبات ،ریٹائر ووفات پاجانےملازمین کے پاس شدہ 72کروڑ روپے کے قانونی واجبات اور میونسپل سروسز کے فیلڈ اسٹاف کے دوسال کے اعزازیئے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے خصوصی گرانٹ فراہم کی جائے تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو واجبات اور بقایا جات ادا کیے جاسکیں ۔
تازہ ترین