• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغو کار، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

    کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی، سی آئی اے ڈاکٹرجمیل احمد نے ا فسران کو ہدایات دی ہیں کہ بھتہ خوری کے خلاف ابتک قائم ہونے والے تمام مقدمات اور گرفتار ملزمان کی تفتیش کی روشنی میں بھتہ مافیا ،اغوا کار اور مفرور ملزمان کا کھوج لگاکر انہیں فوری گرفتار کیا جائے، جبکہ گرفتار اورجیلوں میں قید بینک ڈکیت گینگز کے ریکارڈ سے ایسے گینگ کے روپوش ساتھیوں کو تلاش کرکے گرفتار کیا جائےیہ ہدایت انھوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کے موقع پر جاری کیں،قبل ازیں انہوں نےکہا کہ سی آئی اے کے تینوں سیل، ایس آئی یو، اے وی سی سی اور اے سی ایل سی کو متحرک کردیا گیا ہے،  سنگین مقد مات میں مطلوب روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید تکنیک اور خفیہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے بھتہ خوروں، بینک ڈکیت وکریمنلز گروہوں، اغوا برائے تاوان گینگز اور کاروموٹرسائیکل لفٹر گروہوں کوقلع قمع کیا جائے گا کرتے ہو ئے کہی ، انھوں نے کہاکہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(SIU) کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے تاکہ بھتہ خوروں، بینک ڈکیت وکرمنلز گروہوں کا بھرپورقلع قمع کیا جاسکے، اس موقع پر ایس ایس پی، ایس آئی یو(سی آئی اے) فاروق اعوان نے ایس آئی یو کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
تازہ ترین