• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں یادگارعبدالستار ایدھی کا افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی ایڈمن ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں یادگار ایدھی اسکوائرکے نام سے تعمیر کی گئی ہے۔عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے اتوار کی شب یادگار کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد عبدالستار ایدھی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔اس دوران فیضان تقی، سعد اختر چاؤلہ ، سعد ظفر اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف شخصیات نے عبدالستار ایدھی کی سماجی و دیگر خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
تازہ ترین