• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے تحت تحفظ عزاء کانفرنس کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کی جا نب سے نشتر پا رک میں  تحفظ عزاء کانفر نس منعقد کی  گئی جس میں سندھ بھر سے  بڑی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی۔  مقررین نے مجالس عزا کے ضمن میں ایف آئی آرز کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور لا وڈ اسپیکر ایکٹ کے قا نون کو مستردکر تے ہوئے مطا لبہ کیا کہ مجلس عزاء اور عید میلاد النبی کو لا وڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ کیا جائے جلسے سے خطاب میں شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے حکومت پر شد ید تنقید کر تے ہوئے کہا کہ  ہم کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے آئینی اور قا نو نی راستے میں رکا وٹ بنے وزیر داخلہ سندھ کے جاری ہو نے والے ضا بطہ اخلاق برائے محرم کو ہم مسترد کر نے کا اعلان کر تے ہیں ہم ایک بار پھر حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ مجلس عزاء پر درج ایف آئی آر کو واپس لیا جائے اور گز شتہ سال کی طرح اس سال بھی لاو ڈ اسپیکر ایکٹ کو مجلس عزاء سے مستثنیٰ قرار دیا جائے  انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی تحر یک کا اعلان کر رہے ہیں کہ محرم سے پہلے مجلس عزاء پر ایف آئی آر کا سلسلہ بند نہ ہوا اور نو ٹیفیکشن جاری نہ ہوا تو عا شورہ کے بعد ہم پورے سندھ میں جیل بھروتحر یک کا آغاز کر یں گے  جلسے سے ٹیلیفونک خطاب میں قا ئد ملت جعفر یہ علامہ سید سا جد علی نقوی نے کہا کہ ہم کشمیر میں ہو نے والے بھا رتی مظالم کی شد یدمذ مت کر تے ہیں، کشمیر  کے مسئلے کو اُن کی امنگوں کے مطا بق حل کیا جائے عزاداری و مجلس عزاء  ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے اور دنیا کا کو ئی قانون ہمیں اس شہری آزادی سے نہیں روک سکتا سا جد نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کو ئٹہ میں زائر ین کو سیکیورٹی ا ور سہولیات فرا ہم کی جائیں ہم کسی صورت زیارت کے راستے کو ترک نہیں کریں گے حکومت بلو چستان سنجید گی سے اس مسئلہ کو حل کرے جلسے کہ اختتام پر پیش کی گئی جس میں بھارتی مظالم کی شد ید الفاظ میں مذ مت  کی گئی اور کشمیری عوام سے اظہار ہمدردری کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین