• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 10ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات، لوٹا ہوا سامان اور گاڑیاں برآمد

کرا چی (اسٹاف  رپورٹر) سہراب گوٹھ پولیس نےدو منشیات فروش احمد وزیر اور ریاض گل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آدھا کلو چرس برآمد کر لی۔ سچل پولیس نے  دو ڈاکووں اللہ ودھایو اور ماجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار  ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعد وارداتوں میں ملوث ہیں ، مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،شاہ لطیف ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز شاہ حسین اور جہانگیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، سائٹ اے پولیس نے خفیہ اطلاح پر پٹھان کالونی کے قبرستان میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سعید عرف ٹکا کو گرفتار کرکے 400گرام  چرس برآمد کرلی ،ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم احتشام کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ،جبکہ ملیر پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز قاسم اور ریحان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،لوٹا ہوا سامان اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی،جبکہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 
تازہ ترین