• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بنگالی باشندوں کے سر کی قیمت مقرر کئے جانے کیخلاف مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 ایل کے رہائشی بنگالی محمدراشد ، ہدایت اللہ اور محمد امین کے سروں کی قیمت مقرر کئے جانے کے خلاف ان کے اہل خانہ نے اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں محمد راشد کا بھائی محمد شمیم ،ہدایت اللہ کا بھائی محمد عالم ، محمد امین کی بہن شاہدہ اور دیگر اہل محلہ نے شرکت کی،راشد کے بھائی محمد شمیم نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی کو پولیس نے3 مارچ کو اس کے پان کے کیبن سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد سے اب تک اس کا کچھ معلوم نہیں  اورمیرے بھائی کی عمر 18 سال ہے، جبکہ ہدایت اللہ کے بھائی محمد عالم نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی کو پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے 10 جنوری کو گھر سے حراست میں لیا  جس کے بعد اس کا کچھ معلوم نہیں ہوا،ہدایت اللہ ایک فیکٹر ی میں ڈرائیور ہے،محمد امین کی بہن شاہدہ نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی کی عمر 21برس ہے اس کو پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے 6 اپریل کو حراست میں لیا جس کے بعد ہم نے متعلقہ تھانے سے رجوع کیا تو انہیں بھی کچھ معلوم نہیں تھا،مظاہرین نے کہا کہ ہمارا تعلق بنگالی برادری سے ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سر وں کی مقرر کردہ قیمت فوری واپس لی جائے۔
تازہ ترین