کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 5 اسٹار چورنگی پر ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ اکثر 5 اسٹار چورنگی پر اس قسم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلد از جلد ٹریفک پولیس اہلکار کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔