• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھرپوردفاعی صلاحیت رکھتاہے ،بھارت ہماری سفارتی کوششوں کوکمزوری نہ سمجھے،عبدالباسط

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان نے کہا ہےکہ مشکل حالات میں ہیں لیکن جنگ کے بارے میں نہیںسوچ رہے،پاکستان بھرپوردفاعی صلاحیت رکھتاہے ،بھارت ہماری سفارتی کوششوں کوکمزوری نہ سمجھے، بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نےبھارتی اخبارکوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل حالات میں ہیں لیکن جنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہے کشمیر کے ایشو کو قالین تلے نہیں چھپایا جاسکتا۔ اُڑی حملے پر دل سے یہ دعا نکلی تھی کہ یہ واقعہ بھارت اور پاکستان تعلقات میں بگاڑ کا سبب نہ بنے دونوں ملک خطرناک مقام پر پہنچ گئے ہیں لیکن یہ میدان جنگ نہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل صرف پرامن طریقوں میں ہے اور پاکستان بھی یہی چاہتا ہے لیکن اس ضمن میں ہماری سوچ اور سفارتی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ عبدالباسط نے  دو ٹوک الفاظ  میں کہا کہ اُڑی واقعہ سے پاکستان کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان نے اپنے اس عزم پر قائم ہے کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیر ایشو پر کشمیری تیسرے فریق نہیں مسئلہ کشمیر کے سٹیک ہولڈر ہیں بات کے عمل میں انہیں بہرحال شامل کرنا ہوگا۔ عبدالباسط نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی طرح اُڑی حملے پر بھی تحقیقات کے بعیر الزامات عائد کر دیئے گئے جو کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ اُڑی  حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔ عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔دریں اثناء دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریانےکہاہے کہ بھارت کے تمام الزامات بلا جواز اور گمراہ کن ہیں اوران انسانیت سوز مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جو اسکی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں کررہی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریرپرردعمل ظاہرکرتے ہوئےدفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریانے کہا کہ بھارت کی قابض فورسز کشمیرمیں نہتے اور بیگناہ کشمیریوں پرطاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہیں ، خواتین، بزرگوں اور معصوم بچے بھی ان سے محفوظ نہیں۔ یہ امربھی انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اشتعال انگیزبیانات اور بے بنیاد الزامات لگاکر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے اور اس حوالے سے باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔ترجمان کاکہناتھا کہ عالمی برادری نے کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لیاہے اور اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم کے علاوہ کئی ممالک نے اس تشویش کااظہارکیاہے ۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیر میں8جولائی کونوجوان حریت کمانڈر برہان مظفروائی کے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کے بعد ہندوستانی فوج کے مظالم میں شدت آگئی ہے، گزشتہ75دنوں میں100سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آزادانہ تحقیقات اور حقائق جاننے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کے مطالبات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ ایک جانب بھارت پاکستان پر الزامات عائد کررہاہے تو وہیں دوسری جانب خود پاکستان میں دہشتگردی کی ریاستی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوجوانڈین نیوی کا حاضرسروس افسراوربھارتی خفیہ ایجنٹ ہے اس کے اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ بھارت کس طرح بلوچستان اور فاٹاسمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں دہشتگردسرگرمیوں کی معاونت کررہاہے۔
تازہ ترین