• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اپنی مر ضی کا شکار نہ کر ے، یہ کام اینٹی کر پشن اسٹیبلشمنٹ کا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی احتساب بیورو نیب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی مر ضی کا شکار نہ کر ے، یہ کام اینٹی کر پشن اسٹیبلشمنٹ کا ہے ، کراچی میں امن کیلئے  بڑ ی قیمت ادا کی،سرا ج درانی کے وارنٹ جا ری ہونے کا علم نہیں، بے قصور ایم کیو ایم  کارکنو ں کو رہا کر دیا جا ئے، آئی جی کا تبا دلہ زیر غور نہیں ، اینٹی کر پشن کو مضبو ط کر رہے ہیں ، صوبہ سندھ کے خلاف وچ ہنٹ بند کر دیں کیونکہ چھوٹے کیسیز کی تحقیقات کرنا انکا کام نہیں ہے ۔ بلکہ یہ  اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے ، کرا چی  میں امن  کے قیام کیلئے  بڑ ی قیمت ادا کی ، اسے سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گےانہوں نے یہ بات کلفٹن میں عبداللہ شاہ غاز ی کے مزار پر عرس کی اختتامی تقریب کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے سمن جاری ہوئے ہیں یا نہیں لیکن میں نیب کو مشورہ دونگا کے وہ صوبہ سندھ میں وچ ہنٹ بند کردیں اور اس طرح سے ہراساں کرنا انکے مینڈیٹ کے خلاف ہے یہ کام انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ہے انہوں نے کہا کہ انکی حکومت اے سی ای کو مزید مستحکم کر رہی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بے قصور کارکنوں کو رہا کر دیا جائیگا اگر انہیں کسٹڈی میں لیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم انتقام اور تشدد پر یقین نہیں رکھتے ہیں بلکہ ہم ہر ایک کے حقوق کا احترام کرتے ہیں مگر اسکا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ ہم کسی کو قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی اجازت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس سندھ کا تبادلہ زیر غور نہیں ہے ۔ترقیاتی اسکیموں سے متعلق باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر جاری کاموں  کا معائنہ کرینگے اور اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ کسی بھی منصوبے کا کام صرف پیپرز میں ہی ہو بلکہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم تمام ترقیاتی منصوبوں کے متعلق حقائق ، منصوبے کی منظوری سے لیکر فنڈ ز کے اجراء تک کی معلومات ویب سائٹ پر رکھیں گے تاکہ لوگوں کو اپنے علاقوں میں ہونے والے کاموں کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ انکی حکومت تعلیم کے نظام ، صحت کی خدمات اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہے ۔ ہم نے شہر میں اس امن کے لئے بہت بڑ ی قیمت ادا کی ہے لہذا اسے سبوتاژ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کرکے تین روزہ عرس کا اختتام کیا۔بعد ازا ں سید مراد علی شاہ ایم اپی اے نصرت خواجہ کے گھر گئے اور ان سے انکے بھائی وزیر علی خواجہ کی وفات پر جو ایک نامور بینکر تھے تعزیت کی ۔ 
تازہ ترین