• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ،بھا رت مخا لف ٹو ئٹس پر پا کستانی نژاد اداکار بر طرف

 لند ن ( جنگ نیوز )برطانیہ کے ایک مشہور ٹی وی سیریل میں کام کرنے والے پاکستانی نژاد اداکار کو مبینہ انڈیا مخالف نسل پرستانہ ٹوئٹس کرنے پر ڈرامے سے برطرف کر دیا گیا ہے، بر طا نو ی میڈ یا  کا کہنا ہے کہ مارک انور کی جانب سے کئے جانے والے ٹوئٹس نسل پرستانہ تھے۔پاکستان میں پیدا ہونے والے 45 سالہ مارک انور سنہ2014 سے ڈرامہ سیریل’ کورونیشن  اسٹریٹ‘ میں اداکاری کر رہے ہیں۔انور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے جانے والے کمنٹس میں کشمیر کے معاملے پر انڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔مبینہ طور پر انھوں نے اپنی ٹوئٹس میں نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔ایک برطانوی اخبار کی جانب سے شائع کیے گئے انوار کے اکاؤنٹ کے ا سکرین شاٹس کے مطابق اداکار نے اپنے پیغامات میں پاکستانی وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شر یف کے انڈین وزیرِاعظم نریندر مودی سے دوستانہ تعلقات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انور نے پاکستانی اداکاروں سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ انڈیا میں کام نہ کریں، بر طا نو ی میڈ یا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں انوار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کیے گئے نسل پرستانہ پیغامات پر شدید صدمہ ہوا ہے، ہم نے اداکار سے بات کی ہے اور وہ اب دوبارہ ڈرامے میں اداکاری نہیں کریں گے۔
تازہ ترین