• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اعتدال انسانیت کے اعلیٰ اوصاف میں سے ایک ہے۔ یہ صراطِ مستقیم کا دوسرا نام ہے جس پر چلنے والے مایوسی و پچھتاوے کا شکار ہوتے ہیں اور نہ ہی تہی دامن۔ زندگی کا ہر پہلو، ہر شعبہ انسان سے میانہ روی و اعتدال کا متقاضی ہے۔ اسلام بحیثیت ِ دین ِ فطرت انسان کو میانہ روی کا درس دیتا ہے کہ یہی فلاح و کامیابی کا راستہ ہے۔ عبادات و رویوں سے لے کر معاشی معاملات تک ہر چیز میں اعتدال اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بے جا و بے مصرف خرچ کرنے والا شیطان کا بھائی کہلائے اور دوسری جانب ہاتھ گردن سے باندھ کر رکھنے والا یعنی جائز ضروریات پربھی خرچ نہ کرنیوالا سزاوارِ عتاب ٹھہرے۔ رہبانیت کے تصور سے اسلام کی لاتعلقی اسی وصف کی حمایت کا اعلان ہے کہ جس نے اعتدال کی راہ اختیار کی وہ بامراد رہا کہ بے شک اللہ حد سے بڑھ جانیوالوں کوپسند نہیں کرتا۔ (ثریا طارق عباسی)
abbasi.stq@gmail.com
تازہ ترین