• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماہ ستمبر اور موسمی کیفیت کی تبدیلی لازم ملزوم ہیں مگر پاکستان بھارت کے موسمی حالات ہمیشہ کی طرح ستمبر کی تبدیلی سے جدا ہیں۔ تاریخی حقائق سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ طویل عرصہ قبل بھی ستمبر کے مہینہ میں بھارتی دماغ پر جنگی جنون سوار ہوا تھا۔ اس بددماغی کا انجام کیا ہوا تھا پاکستان کے دل لاہور میں ناشتہ کرنے والوں کو کس قدر ذلت و رسوائی سے دوچار ہونا پڑا یہ سب دہرانے کی فی الحال ضرورت نہیں۔ دریں حالات بھی جنگی گھمنڈ میں مبتلا بھارت سرکار کو یہ باور کرانا ہو گا کہ پاکستانی قوم فطرت کے لحاظ سے تعلیم وترقی کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے تاہم جب اس قوم پرجنگ مسلط کر دی جائے تو آسمان کے فرشتے اس قومِ مسلم کے ہمرکاب ہوتے ہیں۔ اس لئے بہتری کا پیغام اسی میں مضمر ہے کہ فی الفور جنگ کے مذموم عزائم سے کنارہ کشی اختیار کی جائے۔ (عبدالخالق خان سکھانی)
ak.khan6332@gmail.com
تازہ ترین