• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں میڈیکل اسٹور سے نکلا۔
انگریز پروفیسر جارج میرے ساتھ تھے۔
انھوں نے سوال کیا،
’’کیمسٹ نے نسخہ کیوں نہیں مانگا
اور آپ نے رسید کیوں نہیں لی؟‘‘
میں نے کندھے اچکائے۔
انھوں نے فرمایا،
’’آپ کے پاس نسخہ نہیں،
یعنی یہاں کے عوام لا پروا ہیں۔
کیمسٹ نے رسید نہیں دی،
یعنی تاجر ٹیکس چور ہیں۔
ٹیکس افسر ضرور کرپٹ ہوں گے۔
ٹیکس کرپشن کا مطلب بجٹ میں بیرونی امداد شامل ہوتی ہوگی۔
عموماً امداد تبھی لینی پڑتی ہے
جب حکمرانوں کا اپنا پیسہ بیرون ملک ہوتا ہے۔‘‘
میں نے کہا،
’’جارج! شرلاک ہومز بننے کی کوشش مت کرو۔‘‘
تازہ ترین