• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی چیئرمین ضلع کونسل اور میئر کا فیصلہ نہیں ہوا‘ محسن شاہنواز

سرگودھا(نمائندہ جنگ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی چو ہد ر ی محسن شا ہ نو ازرانجھا ‘وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی سردار شفقت حیات خا ن ‘ ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدر ی شا ہ نواز رانجھا‘ایم پی اےڈاکٹر نا د یہ عز یز ‘ممبر پنجاب کو نسل حا جی محمد اسلم کچھیلا اورڈاکٹر لیاقت علی خا ن نےیو سی چیئرمینوں اور کارکنو ں کے مشاور تی اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیا د ت نے ضلع کونسل کے چیئرمین اور میئر کار پوریشن کیلئے تاحا ل کسی کو نا مز د نہیں کیا ۔ چیئرمین ضلع کونسل اور مئیر سرگودھا کا ر پوریشن کیلئے جو بھی فیصلہ کیا جا ئے گا و ہ میر ٹ پر اور وسیع تر پا رٹی مفادا ت میں کیا جا ئے گا۔اس مو قع پر کا ر کنوں نےایم این اے حا مد حمیدپر ان کی ناقص کا ر کر دگی اور عوا می مسائل کے حل سے عدم دلچسپی پر تحفظا ت کا اظہا ر کیا ۔ بعد ازاں محسن شاہ نوازرانجھااور شفقت حیات بلوچ نے حا جی محمد اسلم کچھیلا کو طاقت کا بھر پور مظا ہر ہ کر نے پر مبا ر کباد ی۔
تازہ ترین