• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غیر ملکی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ مولانا امجد علی

سرگودھا(نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا امجد علی رحمانی نےکہا ہے کہ مذہبی حلقے ملک بھر میں قیام امن کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہمارے مدارس اسلامی تعلیمات کی روشنی کے مینار ہیں ۔حکومت مذہبی تعلیم کے فروغ کیلئے آسانیاں فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ کردار علمائے دین‘اساتذہ اور مذہبی حلقوں نے ادا کیا ہے۔پاکستان میں غیر ملکی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
تازہ ترین